hazrat ibn sirin rahmatullah alaih ne farmaya hai ke khwab mein raakh maal batil hai jo badshah ki taraf se hota hai aur kisi ke paas nahin rehta. ahl-e-ta’beer ne bayan kiya hai ke aisa ilm hasil karega ke jismein khair o manfa'at nah ho gi. hazrat ibn sirin rahmatullah alaih ne farmaya hai ke khwab mein khakstar no wajah par hai: awwal: naamqabul ilm. dom: maal haram. soum: behooda kaam. chahaaram: jhagra. panjam: badkaari. shisham: makr o heela. haftam: hasrat o afsos. hashtam: pashemani. naham: aisa kaam ke jismein behtari na hogi. farmaan-e-haq ta'ala hai: {masal 'allazin kafaru birabbihim a'maaluhum karamadin ishtad'dat bihi alreeh fi yawmin 'aasifin} (ibrahim 14:18)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں راکھ مال باطل ہے جو بادشاہ کی طرف سے ہوتا ہے اور کسی کے پاس نہیں رہتا۔ اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ایسا علم حاصل کرے گا کہ جس میں خیر و منفعت نہ ہو گی۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خاکستر نو وجہ پر ہے: اول: نامقبول علم۔ دوم: مال حرام۔ سوم: بے ہودہ کام۔ چہارم: جھگڑا۔ پنجم: بدکاری۔ ششم: مکروحیلہ۔ ہفتم: حسرت و افسوس۔ ہشتم: پشیمانی۔ نہم: ایسا کام کہ جس میں بہتری نہ ہوگی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : {مَثَلُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِرَبِّھِمْ اَعْمَالُھُمْ کَرَمَادِنِ اشْتَدَّتْ بِہِ الرِّیْحُ فِیْ یَوْمٍ عَاصِفٍ} (ابراہیم ۱۴ : ۱۸) ’’جو لوگ اپنے رب کے ساتھ کفر کرتے ہیں ان کا حال راکھ کے مشابہ ہے، جس کو جکھڑ کے دن میں آندھی اڑائے لیے پھرتی ہے۔‘‘