logo

Khwab main naak ka pani آب بینی (یعنی ناک کا پانی) dykhny ki tabeer

hazrat daniyal (ra) ne farmaya ke nak se paani ka khwab mein nikalte dekhna farzand ki daleel hai aur sirf aab bini ka dekhna bhi farzand ki daleel hai aur agar nak se sirka nikalte dekhe to bhi farzand ki daleel hai. hazrat kirmani (ra) ne farmaya ke agar nak se paani nikalta dekhe to qarz ke utarne aur ranj o gham se nijat pane ki daleel hai aur agar bimaar hai to shifa payega. hazrat ibn sirin (ra) ne farmaya ke khwab mein aab bini farzand ki daleel hai. agar jism par pare to larka hoga aur agar zameen par pare to larki hogi aur agar aurat par pare to haamila hogi lekin farzand zaaya hoga aur agar dekhe ke aurat ne is par aab bini giraaya hai to larka hoga aur agar dekhe ke aab bini hamsaya ke ghar giraaya hai to hamsaya ki aurat khayanat karegi aur agar dekhe ke apna aab bini kisi mard ke bistar par daala hai to bhi yahi taabeer khayanat hai. hazrat ibn sirin (ra) ne farmaya hai agar khwab mein apne aap ko apna aab bini khata dekhe to daleel hai ke apna maal apne iyal par kharch karega. agar apni aurat ke aab bini ko khata dekhe to daleel hai ke uske yahan farzand hoga aur agar dekhe ke aab bini siyah aur maila hai to daleel hai ke uske farzand ko andoh aur museebat pohanche gi aur agar zard dekhe to farzand bimaar hoga.

حضرت دانیال رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ناک سے پانی کا خواب میں نکلتے دیکھنا فرزند کی دلیل ہے اور صرف آب بینی کا دیکھنا بھی فرزند کی دلیل ہے اور اگر ناک سے سرکہ نکلتے دیکھے تو بھی فرزند کی دلیل ہے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر ناک سے پانی نکلتا دیکھے تو قرض کے اترنے اور رنج و غم سے نجات پانے کی دلیل ہے اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آب بینی فرزند کی دلیل ہے۔ اگر جسم پر پڑے تو لڑکا ہوگا اور اگر زمین پر پڑے تو لڑکی ہوگی اور اگر عورت پر پڑے تو حاملہ ہوگی لیکن فرزند ضائع ہوگا اور اگر دیکھے کہ عورت نے اس پر آب بینی گرایا ہے تو لڑکا ہوگا اور اگر دیکھے کہ آب بینی ہمسایہ کے گھر گرایا ہے تو ہمسایہ کی عورت خیانت کرے گی اور اگر دیکھے کہ اپنا آب بینی کسی مرد کے بستر پر ڈالا ہے تو بھی یہی تاویل خیانت ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں اپنے آپ کو اپنا آب بینی کھاتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنا مال اپنے عیال پر خرچ کرے گا۔ اگر اپنی عورت کے آب بینی کو کھاتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہوگا اور اگر دیکھے کہ آب بینی سیاہ اور میلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند کو اندوہ اور مصیبت پہنچے گی اور اگر زرد دیکھے تو فرزند بیمار ہوگا ۔ آب تاختن (پانی کا دوڑنا) حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی پانی کو غیر محل پر دوڑتا دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب غمگین اور قرض دار ہوگا اور اگر اپنی جگہ پر دیکھے تو قرض سے نجات اور غم سے خوشی دیکھے گا۔ اگر دیکھنے والا مالدار ہے تو مال کا نقصان ہوگا۔ حضرت دانیال رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر نامعلوم جگہ پر پانی دوڑتا دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب اس موضع کے اہل سے عورت پائے گا یا باندی خریدے گا۔ اور اگر پانی کی جگہ خواب میں خون دوڑتا ہوا دیکھے تو یہ اس کے نقصان کی دلیل ہے اور اگر پانی کی جگہ پیپ دوڑتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے یہاں بیمار بچہ ہوگا۔ بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ پانی کا دوڑنا حرام مال کی دلیل ہے اور اگر پانی دوڑتے ہوئے کو پیے تو دلیل ہے کہ حرام مال کھائے گا۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کنوئیں میں پانی دوڑتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے مال حلال پائے گا اور اگر پانی دوڑتا دیکھے تو دلیل ہے کہ فرزند حافظ قرآن اور عالم اور دانا آئے گا اور اگر دیکھے کہ تھوڑا پانی گر گیا ہے اور تھوڑا پاس رہا ہے تو دلیل ہے کہ تھوڑا مال جائے گا اور کچھ اندوہ اور غم اس سے جدا ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس پانی سے لوگ مسح کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند عالم اور دانا آئے گا اور لوگ اس کے تابعدار ہوں گے۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مسجد میں پانی دوڑتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنے مال کو خزانہ کرے گا لیکن اپنے لیے نہیں اور اگر دیکھے کہ پانی کی دوڑ سے اس کا کپڑا تر ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال اپنے فرزند کے لیے جمع کرے گا۔ کیونکہ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اپنی جگہ میں پانی دوڑتا ہوا دیکھنا مالداری کی دلیل ہے۔ ان کے لیے کہ جو درویش ہیں غلام آزاد ہوگا، بیمار شفاء پائے گا۔ قیدی نجات پائے گا۔ مسافر وطن کو آئے گا۔ حاکم معزول ہوگا۔ خلیفہ مرے گا۔ قاضی معزول ہوگا اور سود اگر نقصان اٹھائیں گے۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر خواب میں اپنے گھر میں پانی کو دوڑتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنا مال اپنی اولاد کے لیے خزانہ کرے گا۔ لیکن اس کے عوض اور پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: {وَ مَآ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَیْئٍ فَہُوَ یُخْلِفُہٗ وَ ہُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ} (سباء ۳۴:۳۹) ’’اور جو چیز تم خرچ کرو، پھر آئے گی اور وہ سب سے بڑھ کر رزق دینے والا ہے۔‘‘