logo

Khwab main khawab mein marna مردن در خواب (خواب میں مرنا) dykhny ki tabeer

hazrat daniyal (rehmatullah alaih) ne farmaya hai ke agar koi khwab mein dekhe ke woh mar gaya hai aur log is par rote hain ya zari karte hain, ya usay kafan mein lapet kar zameen mein daal diya hai to yeh us ke deen ke fasaad par daleel hai. aur agar dekhe ke phir us ko qaber se utha kar nikala gaya hai to pehle ke ulat hai. aur agar dekhe ke usay qaber mein rakh kar us par mitti dali gayi hai aur log wapas chale gaye hain to yeh daleel hai ke us ka deen kabhi islah na paae ga. aur baaz kahtay hain, agar dekhe ke maara gaya hai aur jald janaaze (mayit ko le jane wali charpai) par rakha gaya hai aur logon ne isay utha liya hai aur bohot se log is ke janaaze ke peeche ja rahe hain to yeh daleel hai ke sharf aur buzurgi aur hakoomat paae ga lekin in par zulm bohot kare ga. aur agar dekhe ke murda tha aur zinda ho gaya hai to yeh daleel hai ke gunah se tauba kare ga aur baaz kahtay hain ke is ki umr daraaz ho gi. aur agar dekhe ke kisi ne isay kaha hai ke tu kabhi na maray ga to yeh daleel hai ke jihad mein shaheed ho ga.

حضرت دانیال رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ مرا ہے اور لوگ اس پر روتے ہیں یا زاری کرتے ہیں یا اس کو باندھ کر کفن میں لپیٹا ہے یا جنازے میں رکھ کر قبر میں ڈالا ہے تو یہ سب اس کے دین کے فساد پر دلیل ہیں اور اگر دیکھے کہ پھر اس کے تئیں قبر سے اٹھا کر نکالا ہے تو اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو قبر میں رکھ کر اس پر مٹی ڈالی ہے اور لوگ واپس آ گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا دین کبھی اصلاح نہ پائے گا۔ اور بعض کہتے ہیں۔ اگر دیکھے کہ مرا ہے اور جلدی جنازے (میت کو لے جانے والی چار پائی) پر رکھا ہے اور لوگوں نے اس کو اٹھا لیا ہے اور بہت سے لوگ اس کے جنازے کے پیچھے جا رہے ہیں تو دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی اور حکومت پائے گا۔ لیکن ان پر ظلم بہت کرے گا اور اگر دیکھے کہ مردہ تھا اور زندہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا اور بعض کہتے ہیں کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو کہا ہے کہ تو کبھی نہ مرے گا تو دلیل ہے کہ جہاد میں شہید ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ مرا ہے اور کسی نے اس پر گریہ و زاری نہیں کی ہے اور اس کے جنازے کے پیچھے کوئی نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خانہ ویران ہرگز آباد نہ ہو گا اور اگر خواب میں اپنے آپ کو مردوں میں دیکھے اور اس کو خیال ہے کہ وہ دیر سے مردہ ہے تو دلیل ہے کہ جاہل لوگوں کے ساتھ سفر کرے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی چاہے کہ معلوم کرے کہ اس کا حال اہل اصلاح کے نزدیک کیسا ہے تو اگر مردے خواب میں اس کی صلاحیت کی بشارت دیں اور اس سے کشادہ رو ہو کر نیک باتیں کریں تو اس بات کی دلیل ہے کہ اس کا حال حق تعالیٰ کے نزدیک نیک ہو گا اور اگر دیکھے کہ مردے اس سے ناخوش باتیں کرتے ہیں اور اس سے منہ پھیرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا حال حق تعالیٰ کے نزدیک برا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناگہانی موت کا دیکھنا مومن کی راحت اور کافر کے عذاب پر دلیل ہے اور اگر ناگہانی موت نہیں ہے تو فساد دین پر دلیل ہے اور جس قدر جان کنی سخت دیکھے گا اسی قدر عذاب اور مصیبت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ وہ مرا ہے اور اس کو کسی نے غسل دیا ہے تو دلیل ہے کہ توبہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے جنازے کے پیچھے ایک گروہ ہوا پر چل رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس شہر میں کوئی بڑا آدمی مرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ مرا ہے اور لوگ اس کے جنازے کے پیچھے جا رہے ہیں تو دلیل ہے کہ اپنی قدر کے مطابق ولایت اور بزرگی پائے گا اور اگر مردہ جنازے پر بھاری ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں پر قہر اور ستم کرے گا اور اگر دیکھے کہ جنازے پر ہلکا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں سے نیکی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردے کو ہاتھ پر رکھ کر لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا اور اگر دیکھے کہ زندہ مرا ہے اور اس کو تخت پر سلایا ہے اور اس تخت کو لوگوں نے ہاتھ پر رکھا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں جائے گا اور اس سے خیر و منفعت پائے گا۔ اگر دیکھے کہ مر کر زندہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شہر خراب ہو گا اور اگر دیکھے کہ دوسری بار مرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزندوں میں سے کوئی مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا فرزند مرا ہے تو دلیل ہے کہ تونگر ہو گا اور کہتے ہیں کہ دشمن سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ماں باپ مرے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا کام خراب ہو گا اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے مرنے پر عورت کہ حاملہ تھی اور مری ہے اور لوگ اس کو روتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ مردہ دوسری بار مرا ہے اور مرنے پر لوگ آہستہ روتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت میں سے کسی کی شادی ہو گی اور خوشی و خرمی دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے مرنے پر عورت اور مرد شور اور نوحہ کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت کو غم واندوہ پہنچے گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ وہ مری ہے اور اس کو غسل دیا ہے اور جنازے پر رکھی ہے تو دلیل ہے کہ نیک بات کہے گی اور اگر دیکھے کہ اس کو دفن کیا ہے تو اس کی تاویل اچھی نہیں ہے۔