astaghfar ke lafzi ma'ine hain, gunahon ki maafi mangna. astaghfirullah kehna. haq ta'ala se bakhshish talb karna hai. hazrat ibn sirin rehmatullah alaihi ne farmaya hai ke agar koi shakhs khwab mein astaghfar kare to daleel hai ke haq ta'ala is ko maal aur farzand 'ata kare ga. farman haq ta'ala hai: 'faqultu astaghfiru rabbakum innahu kana ghaffara, yursili-l-samaa'a 'alaikum midrara wa yumdidkum bi amwaalin wa baneena.' 'allah ta'ala se bakhshish mango. kyunke wo bakhne wala hai. tum par musladhaar barish kare ga aur maal o aulad se madad de ga.' hazrat jafar sadiq rehmatullah alaihi ne farmaya hai ke khwab mein astaghfar karna chaar wajah par hai. (awwal) maal. (doosra) farzand. (teesra) haq ta'ala se bakhshish. (chautha) gunahon se tauba karna.
استغفار کے لفظی معنی ہیں، گناہوں کی معافی مانگنا۔ استغفراللّٰہ کہنا۔ حق تعالیٰ سے بخشش طلب کرنا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں استغفار کرے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو مال اور فرزند عطا کرے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: {فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْط اِِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا٭ یُّرْسِلِ السَّمَآئَ عَلَیْکُمْ مِّدْرَارًا٭ وَّیُمْدِدْکُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِیْنَ} ’’اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگو۔ کیونکہ وہ بخشے والا ہے۔ تم پر موسلادھار بارش کرے گا اور مال و اولاد سے مدد دے گا۔‘‘ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں استغفار کرنا چار وجہ پر ہے۔ (اوّل) مال۔ (دوم) فرزند۔ (سوم) حق تعالیٰ سے بخشش۔ (چہارم) گناہوں سے توبہ کرنا۔