حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو چیز نئی اور پسندیدہ ہے وہ خیر اور خوشی پر دلیل ہے اور پرانی چیز کا ذکر حرف کاف میں ہو چکا ہے۔ نوحہ کرنا حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ نوحہ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ جگہ اس کو مبارک نہ ہو گی اور اس جگہ کے بڑے لوگ متفرق ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس شہر کا والی مرا ہے اور لوگ اس پر نوحہ کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ ان کو اس والی سے رنج اور ظلم پہنچے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ والی کو خوشی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ نوحہ کے ساتھ روتے ہیں تو دلیل ہے کہ ان کے ساتھ کسی ظالم سے بے انصافی اور ظلم ہو گا اور اس سے غمگین اور عاجز ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ نوحہ کرتا ہے اور شور کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ اور نقصان پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ روتا ہے اور آہستہ نوحہ کرتا ہے تو خوشی اور شادی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ عورتوں کے ساتھ بہت سے مرد ہیں اور آواز سے نوحہ کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس موضع میں بادشاہ کے باعث غم واندوہ پہنچے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو چیز نئی اور پسندیدہ ہے وہ خیر اور خوشی پر دلیل ہے اور پرانی چیز کا ذکر حرف کاف میں ہو چکا ہے۔ نوحہ کردن (نوحہ کرنا‘ رونا پیٹنا) حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ نوحہ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ جگہ اس کو مبارک نہ ہو گی اور اس جگہ کے بڑے لوگ متفرق ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس شہر کا والی مرا ہے اور لوگ اس پر نوحہ کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ ان کو اس والی سے رنج اور ظلم پہنچے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ والی کو خوشی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ نوحہ کے ساتھ روتے ہیں تو دلیل ہے کہ ان کے ساتھ کسی ظالم سے بے انصافی اور ظلم ہو گا اور اس سے غمگین اور عاجز ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ نوحہ کرتا ہے اور شور کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم واندوہ اور نقصان پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ روتا ہے اور آہستہ نوحہ کرتا ہے تو خوشی اور شادی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ عورتوں کے ساتھ بہت سے مرد ہیں اور آواز سے نوحہ کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس موضع میں بادشاہ کے باعث غم واندوہ پہنچے گا۔