logo

Khwab main chashma چشمہ dykhny ki tabeer

hazrat ibn-e-sirin, rehmatullah alaih ne farmaya hai ke khwab mein pani ka chashma sardari hai aur baksheesh karne wala jawan mard, khush maza aur khushbu daar pani jaisa hai. farmaan-e-haq ta'ala hai: {feehaa 'aynun jariyah} (al-ghashiyah 88:12) (is mein chashma jari hai). aur agar chashme ka pani siyah, ganda aur badsoorat hai to daleel hai ke anjaam gham aur bimari aur museebat hai. aur agar dekhe ke is chashme se masah karta hai to daleel hai ke ghamon se nijat paega. aur agar dekhe ke chashme ka pani zyada ho gaya hai to daleel hai ke izzat aur rutba aur is mulk mein sakhaawat zyada ho gi. aur agar dekhe ke chashme ke pani mein nuqsan ho gaya to us ki taweel awwal ke khilaf hai. aur agar dekhe ke chashme ka pani khushk ho gaya hai to daleel hai ke koi sakhi sardar is mulk se rehlat karega.

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پانی کا چشمہ سرداری ہے اور بخشش کرنے والا جوان مرد، خوش مزہ اور خوشبو دار پانی جیسا ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: {فِیْہَا عَیْنٌ جَارِیَۃٌ} (الغاشیۃ ۸۸:۱۲) (اس میں چشمہ جاری ہے) اور اگر چشمے کا پانی سیاہ اور گندہ اور بدصورت ہے تو دلیل ہے کہ انجام غم اور بیماری اور مصیبت ہے اور اگر دیکھے کہ اس چشمے سے مسح کرتا ہے تو دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ چشمہ کا پانی زیادہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عزت و مرتبہ اور اس ملک میں سخاوت زیادہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ چشمے کے پانی میں نقصان ہو گیا تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ چشمے کا پانی خشک ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی سخی سردار اس ملک سے رحلت کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں یا اس کی دکان میں پانی کا چشمہ ظاہر ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس چشمہ کی قدر و قیمت پر اس کو غم و اندوہ ہوگا اور اگر پانی کو تیرہ اور ناخوش دیکھے تو اور زیادہ غم و اندوہ سخت ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس نے چشمہ سے ہاتھ منہ دھویا ہے تو دلیل ہے کہ اگر غلام ہے تو آزاد ہوگا اور اگر غم ناک ہے تو غم سے نجات پائے گا اور اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا۔ قرض دار ہے تو قرض سے سرخرو ہوگا اور اگر گنہگار ہے تو توبہ کرے گا اور اگر حج نہیں کیا ہے تو حج کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چشمہ کا پانی صاحب خواب کی عمر پر دلیل ہے کہ خاص کر پانی میں ہاتھ مارا ہے تو چشمہ کے مطابق عمر ہوگی اور کھڑا پانی جاری پانی سے تاویل میں کمزور ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ اگر چشمہ کا پانی کھڑا ہے تو تاویل میں دین کی خیر اور صلاح ہے اور اگر جاری ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چشمہ کا پانی دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ اول: سرداری اور سخاوت۔ دوم: غم و اندوہ۔ سوم: مصیبت۔ چہارم: بیماری۔ پنجم: عمر اور زندگی پانا۔