logo

Khwab main baagh dekhna باغ دیکھنا dykhny ki tabeer

hazrat danyal (rehmatullah alaih) ne farmaya hai ke khwab mein bagh dekhna aurat hai. aur agar dekhe ke bagh ko paani deta hai to daleel hai ke apni aurat se jima karega. aur agar dekhe ke bagh ko paani diya hai aur tar nahi hua to daleel hai ke iski aurat talib-e-jima hai. aur agar dekhe ke koi shakhs khwab mein dekhe ke bagh mein gul o reihan bota hai to daleel hai ke farzand-e-saleh paida hoga aur agar dekhe ke shaftalooon yani aadoo ke bagh mein phir raha hai to daleel hai ke iske ladka aayega. jo jaldi ilm o adab seekhega aur agar dekhe ke bagh mein reihan ka dasta hai aur utha kar isko songha hai to daleel hai ke iska ladka daler, dana aur aqalmand hoga aur bue reihan farzand ki daleel hai.

حضرت دانیال رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں باغ دیکھنا عورت ہے اور اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی عورت سے جماع کرے گا اور اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیا ہے اور تر نہیں ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت طالب جماع ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ باغ میں گُل وریحان بوتا ہے تو دلیل ہے کہ فرزند صالح پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ شفتالوئوں یعنی آڑوئوں کے باغ میں پھر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے لڑکا آئے گا۔ جو جلدی علم و ادب سیکھے گا اور اگر دیکھے کہ باغ میں ریحان کا دستہ ہے اور اٹھا کر اس کو سونگھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا لڑکا دلیر، دانا اور عقل مند ہو گا اور بوئے ریحان فرزند کی دلیل ہے۔ اور اگر کوئی شخص اپنے باغ کو سبز اور آباد اور پانی جاری والا اور محل والا دیکھے اس میں سے میوے کھائے اور اس کے پاس بھی ہیں اور اپنی عورت کے ساتھ نظارہ کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اہل بہشت سے ہے۔ اور اگر کوئی شخص دیکھے کہ باغ سرسبز و آباد ہے اور درختوں کے میوے کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مالدار عورت ملے گی اور اس سے مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ موسم خزاں میں نامعلوم باغ میں گیا ہے اور درختوں کی پت جھڑی ہو رہی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ میں محل اور سبزہ اور آب رواں ہے اور عورت صاحب جمال اس کو بلاتی ہے تو دلیل ہے کہ آخرت میں بہشت اور حورالعین پائے گا اور دلیل ہے کہ شہادت کا درجہ حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور اس باغ کے میوے کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسے مالدار عورت ملے گی اور اس کا مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ باغ میں ہے اور بلند درختوں کے میوے اس پر گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ شریف آدمی سے لڑے گا اور اس پر غالب آئے گا اور اگر دیکھے کہ باغ میں کسی درخت کی چوٹی پر سویا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی نسل اور فرزند بہت ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں باغ بزرگوار بامال و جمال مرد ہے۔ اگر دیکھے کہ وقت بہار یا گرما میں ایک عمدہ باغ لگایا ہے اور اس میں میوے لگے ہوئے ہیں اور گل وریاحین کھلے ہوئے ہیں اور پانی جاری ہے اور وہ اس میں بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت شہادت پر ہو گی۔ کیونکہ یہ سب بہشت کی صفات ہیں۔ اور اگر ایام گرما میں باغ معلوم یا نامعلوم دیکھے اور اس کے میوے شیریں ہوں اور درختوں کے پتے گرے ہوئے ہوں تو دلیل ہے کہ وہ بادشاہ کا مصاحب ہو گا اس حال میں کہ بادشاہ اپنے خدم و حشم سے بچھڑا ہوا ہو گا۔ اور اگر سبز باغ کو گرمی کے موسم میں سرسبز اور میوئوں سے پُر اور اس میں پانی جاری دیکھے اور اس نے باغ کو جڑ سے اکھاڑ کر خراب کر دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کو ہلاکت کا خوف ہو گا اور کوئی بڑا بادشاہ حملہ کرے گا اور یا وہ معزول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ آگ آئی اور اس نے باغ کے درختوں کو جلا دیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کو ناگہانی موت آئے گی اور اگر خواب میں باغ کے اندر اونٹوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ دشمنوں پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ سے میوے جمع کر کے گھر کو لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر خیر و منفعت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ باغ میں سے سب کچھ جمع کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے سختی اور رنج کے ساتھ نفع حاصل کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اصلیت یہ ہے کہ خواب میں باغ دیکھنا لوگوں کا بقدر ہمت کاروبار کا شغل ہے۔ اگر باغ میں سبزہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا شغل نیک ہو گا اور کام آراستہ ہو گا اور اگر باغ کو سبزے اور میوئوں سے خالی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا اور اگر باغ کو عمدہ اور آراستہ دیکھے اور اس کو کوئی کہے کہ یہ باغ فلاں کی ملکیت ہے اور اس نے اس باغ سے میوے کھائے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر صاحب باغ سے فائدہ اٹھائے گا اور اگر بہار اور گرمیوں کے دنوں میں باغ کو اجڑا ہوا دیکھے یعنی اس میں سبزہ اور کوئی درخت نہ دیکھا تو دلیل ہے کہ بادشاہ رعیت پر جو رو ستم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ سے باغ لگایا ہے اور درخت لگائے اور میوہ لگا تو دلیل ہے کہ مالدار عورت سے نکاح کرے گا۔ مال اور نعمت اور فرزند حاصل ہوں گے اور اگر باغ میں موسمی انگور دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ اپنی ہمت کے مطابق مال اور مرتبہ پائے گا۔ حکایت بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت سلیمان u کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ اے پیغمبر خدا! میں نے ایک باغ آراستہ دیکھا ہے کہ اس میں بہت سے میوے ہیں اور میں نے دیکھا کہ اس باغ میں ایک بہت بڑا خنزیر بیٹھا ہے اور مجھ سے لوگوں نے کہا کہ یہ باغ اس خنزیر کی ملک ہے۔ میں اس بات سے حیران ہوں اور باغ میں بہت سے خنزیروں کو میوے کھاتے ہوئے دیکھا اور لوگوں نے کہا کہ یہ تمام خنزیر اس بڑے خنزیر کے حکم سے میوے کھاتے ہیں۔ حضرت سلیمان u نے فرمایا کہ وہ بڑا خنزیر ظالم اور جابر بادشاہ ہے اور دوسرے خنزیر دانش مند حرام خور ہیں جو ظالم بادشاہ کے مطیع اور تابع فرمان ہیں اور دین کو دنیا کے بدلے بیچتے ہیں اور حق تعالیٰ کے عذاب سے نہیں ڈرتے ہیں۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں باغ کا دیکھنا سات وجہ پر ہے۔ اول: خوب صورت عورت۔ دوم: فرزند اور نیک عورت۔ سوم: عیش خوش۔ چہارم: مال۔ پنجم: بلندی۔ ششم: شادی۔ ہفتم: کنیزک اور باغ کو خواب میں دیکھنے والا عورت کو قائم کرنے والا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ باغبانی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا اور اس کے شغل میں مشغول ہو گا اور سب طرح کی موافقت کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ باغ کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول: گھر کا مالک۔ دوم: عورت پر مختار۔ سوم: فرزند کہ جس سے آنکھ کو ٹھنڈک ہو۔