logo

Khwab main Aasman آسمان dykhny ki tabeer

hazrat daniyal rahmatullah alaih ne farmaya hai ke agar koi shaks khwab mein apne aap ko pehle aasmaan mein dekhe to daleel hai ke iski maut kareeb aayi hai aur agar doosre aasmaan mein dekhe to daleel hai ke ilm o danish hasil karega aur agar teesre aasmaan mein dekhe to daleel hai ke duniya mein izzat aur iqbal paega aur agar chauthe aasmaan mein apne aap ko dekhe to daleel hai ke badshah ka dost aur muqarab hoga aur agar apne aap ko panchve aasmaan par dekhe to daleel hai ke haibat aur tras aur khauf paega. agar apne aap ko chehthe aasmaan par dekhe to daleel hai ke bakht aur dolat aur neki paega aur agar apne aap ko pehle aasmaan par dekhe aur darwaza band paye to daleel hai ke iske kaam kisi barzurg mard ki wajah se ruk jaenge.

حضرت دانیال رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو پہلے آسمان میں دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی موت نزدیک آئی ہے اور اگر دوسرے آسمان میں دیکھے تو دلیل ہے کہ علم و دانش حاصل کرے گا اور اگر تیسرے آسمان میں دیکھے تو دلیل ہے کہ دنیا میں عزت اور اقبال پائے گا اور اگر چوتھے آسمان میں اپنے آپ کو دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا دوست اور مقرب ہوگا اور اگر اپنے آپ کو پانچویں آسمان پر دیکھے تو دلیل ہے کہ ہیبت اور ترس اور خوف پائے گا۔ اگر اپنے آپ کو چھٹے آسمان پر دیکھے تو دلیل ہے کہ بخت اور دولت اور نیکی پائے گا اور اگر اپنے آپ کو پہلے آسمان پر دیکھے اور دروازہ بند پائے تو دلیل ہے کہ اس کے کام کسی بزرگ مرد کی وجہ سے رک جائیں گے اور اگر دیکھے کہ آسمان پر نگاہ نہیں کر سکا ہے اور سر نیچے ڈالا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگ مرد کے دیدار سے علیحدہ ہوگا۔ اگر دیکھے کہ فرشتے آسمان سے اتر کر اس کے پاس سے گزرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس پر علم و حکمت کے دروازے کھل جائیں گے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو آسمان پر دیکھے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا اور اس میں دنیا کی عزت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ آسمان کی فضاء میں اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ نعمت اور برکت کے ساتھ سفر کرے گا اور اگر دیکھے کہ سیدھا اڑتا جاتا ہے تاکہ آسمان پر پہنچے تو دلیل ہے کہ نقصان اور رنج دیکھے گا۔ اگر دیکھے کہ آسمان پر اس نیت سے گیا ہے کہ پھر زمین پر نہ آئے گا تو دلیل ہے کہ بزرگی اور بادشاہی پائے گا اور بڑا کام کرے گا اور اگر دیکھے کہ آسمان سے بانگ اور آواز سنتا ہے تو خیر اور سلامتی کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ آسمان سے کوئی پرندہ اس کے ساتھ بات کرتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ خوش و خرم رہے گا۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھے کہ وہ آسمان پر عمارت بناتا ہے جیسے زمین پر بناتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے اور اگر دیکھے کہ دنیا کی بنیاد کی طرح اینٹ اور مٹی اور گچ اور اینٹوں سے آسمان پر عمارت بناتا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب دنیا میں مغرور ہوگا اور اگر دیکھے کہ آسمان سے بارش کی طرح شہد برستا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو خیر و نعمت اور غنیمت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ آسمان سے ریت یا خاک برستی ہے۔ اگر تھوڑی برسی ہو تو نیکی ہے اور اگربہت برسی ہے تو بری ہے۔ اگر دیکھے کہ آسمان سے بچھو یا سانپ پتھر برستے ہیں تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں عذابِ خدا نازل ہو گا اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو آسمان پر لٹکا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ بلند ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ساتویں آسمان پر گیا ہے۔ ایسی جگہ کہ جہاں وہم بھی نہیں جا سکتا اور نیچے نہیں آیا تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے اور انجام اچھا ہے اور اگر خواب دیکھنے والا نیک اور صالح ہے اور دیکھے کہ نیچے اتر آیا ہے تو دلیل ہے کہ راہ دین میں زاہد اور پرہیز گار ہو گا اور اگر صاحب خواب نیک اور پرہیز گار نہیں ہے تو دلیل ہے کہ گناہوں سے توبہ کرے گا یا ہلاک ہو گا۔ اگر دیکھے کہ آسمان سے زمین پر آیا تو دلیل ہے کہ رنج اور بیماری سے ہلاکت تک پہنچے گا اور پھر صحت و شفا پائے گا۔ اگر دیکھے کہ آسمان اور زمین کے درمیان قبے یا محل جیسی بنیاد ہے اور پتھر یا اینٹ کی نہیں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب علم وعمل میں مغرور ہو گا اور اگر دیکھے کہ آسمان کے دروازے کھلے ہیں تو دلیل ہے کہ اس سال دعا قبول ہو گی اور بارش بہت ہوگی اور پانی وافر ہوں گے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:{فَفَتَحْنَا اَبْوَابَ السَّمَآئِ بِمَائٍ مُّنْہَمِرٍ٭ وَفَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَی الْمَائُ عَلٰی اَمْرٍ قَدْ قُدِرَ} (القمر ۵۲:۱۱تا۱۲) (ہم نے آسمان کے دروازے موسلا دھار پانی سے کھولے اور زمین کے چشمے پھوٹے۔ امر اندازہ کئے ہوئے کے مطابق پانی جمع ہو گیا۔) اگر دیکھے کہ آسمان کی طرف سے کوئی ایک دروازہ اس کے واسطے یا اس ملک کے لوگوں کے واسطے کھولا گیا ہے تو لوگوں کی خیر اور نعمت پر دلیل ہے خاص کر اس کے دوستوں میں زیادہ اثر خیر ظاہر ہو گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ آسمان پر سے گرا ہے تو یہ خدا تعالیٰ کے غصہ کی دلیل ہے۔ حضرت امام جعفر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں آسمان کو سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں خیر و صلاح اور امن ہو گا اور اگر سفید دیکھے تو دلیل ہے کہ اس جگہ رنج اور بیماری ہو گی اور اگر آسمان کو سرخ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں جنگ اور خون ریزی ہو گی اور اگر دیکھے کہ آسمان سیاہ ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں فتنۂ عظیم برپا ہو گا اور اگر دیکھے کہ آسمان معمول سے زیادہ روشن ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دین میں روشنی حاصل ہو گی۔ اگر دیکھے کہ اس کے برابر آسمان کا دروازہ کھلا ہے تو خیر اور روزی کا دروازہ اس پر کھلے گا اور عالم اور حکیم ہوگا اور اس سے بہت سے لوگوں کو روزی پہنچے گی اور اگر آسمان میں ستونوں جیسے سرخ نشان دیکھے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کے نیک لوگوں کو نصرت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ آسمان کی پرستش کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بے دین اور گمراہ ہوگا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ آسمان سے پتھر بارش کی طرح آتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس موضع میں سخت عذاب پڑے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: {وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْہِمْ حِجَارَۃً مِّنْ سِجِّیْلٍ} (الحجر ۱۵:۷۴) ’’اور ہم نے ان پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر برسائے۔‘‘ اور اگر دیکھے کہ آ سمان سے گیہوں اور جَو برستے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں رنگا رنگ کی بے قیاس نعمتیں اور امن اور کسب معاش لوگوں کو حاصل ہو گا۔